سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، صوبائی حکومت کا ساتھ دیں گے، ریاض بلوچ

سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ خوش آئند ...

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ریاض خان بلوچ نے’’ پاکستان ‘‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا

(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )ہے کہ غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے لئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ‘ ہماری خواہش ہے کہ اعلی ٰ معیار کے حامل تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے جبکہ غیر معیاری سکولز کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے ‘ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور حکومت پنجاب کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیا جائے گا ‘انہوں نے کہا کہ غیر معیاری تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا مقصد کوالٹی آف ایجوکیشن کے موثر ترین اقدامات کرنا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر