پولیو ٹیم مہم کو کامیاب بنائیں‘ ڈی ایچ او

پولیو ٹیم مہم کو کامیاب بنائیں‘ ڈی ایچ او

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مردان ڈاکٹر باسط سلیم نے ا نسداد پولیو کی قومی مہم میں حصہ لینے پولیو ٹیموں کی کارکردگی سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مہم کی طرح مردان میں جاری بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے تین روزہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنائے۔رواں سال صوبے سے پولیو کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہیں جس کے تحت خیبر پختونخوا کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع مردان میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال مردان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر خان محمد اور ڈی ایچ سی ایس اوزوار حسین ،ضلعی نائب ناظم اسد کشمیری اور ممبر صوبائی اسمبلی عبید مایار نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مردان کے تمام تحصیلوں میں اس پولیو مہم کیلئے تربیت یافتہ ہیلتھ ورکر زکی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کمیونیٹی موبلائیزر کی معاونت سے انسداد پولیو مہم چلائیں گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر