مٹہ‘ عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی کاخاتمہ

مٹہ‘ عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی کاخاتمہ

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) مٹہ نیلاگرام میں جرگے کی تاریخی کوششوں نے ناممکن کو ممکن بنادیا جرگے کی کوششوں نے رنگ لاکر ایک دوسرے کی جانی دشمن دوست بن گئے ایک دوسرے کیساتھ بغل گیر ہوکر ائندہ کیلئے بھائی بھائی بن کر رہنے کی وعدہ کرگئے دونوں فریقون کی درمیان ایک عر صے سے دشمنی جاری تھی جس میں اب تک تین قیمتی جانیں ضائع ہوکر دو افراد زخمی بھی ہوچکے تھے جرگے اوعر علاقے کی لوگوں اور معززین علاقہ نے راضی نامہ پر فریقین اور جرگے کو مبارکباد دی اسطرح کوششوں سے ہم علاقے میں ناممکن کو ممکن بناسکتے ہیں عوام دشمنیوں کی بجائے ایک دوسرے کو معاف کرنے اور اللہ اور پیغمبر ﷺ کے راضامندی حاصل کریں مقررین کا جرگہ سے خطاب تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ نیلاگرام میں جرگے نے انتہائی کوشش کرکے ایک عرصے سے ایک دوسرے کی خون کی پیاسوں کے درمیان کامیاب جرگہ کرکے فریقین کو ایک دوسرے کی دوست بنادی اطلاعات کی مطابق نیلاگرام کے دوفریقوں اختر خان وغیرہ اور میاں سید نواب وغیرہ کی درمیان ایک عرصے دوشمنی جاری تھی جس میں اب تک تین افراد جان بحق اور دو افراد زخمی ہوچکے تھے نیلاگرام کے سرکردہ لوگوں نے علاقے کی دیگر معززین سے ملکر فریقین کے درمیان صلح کرنے کی کوشش کی جو انتہائی کوششوں کی بعد بالااخر جرگے کی کوششوں نے رنگ لاکر فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا اور ایک دوسرے کے جانی دشمن جرگے کی کوششوں سے بغل گیر ہوکر ایک دوسرے کیساتھ دوست بن گئے اس موقع پر منعقدہ جرگے سے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت زبر دست خان کاکا شمس الرحمان ظفر علی ناز عبد الحق فرہاد اور دیگر افراد نے خطاب کی اور راضی نامہ کرنے پر دونوں فریقوں کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ تمام لوگ ملکر اپنے اپنے علاقوں میں جرگوں کی ذریع اسطرح کی دشمنیاں ختم کریں کیونکہ دشمنوں نے کئی کئی خاندانوں کو ختم کردی ہے اس موقع پر عصمت اللہ خان جاوید دلرام خان یعقوب خان لالا میاں کریم جان میاں سید عمران اور دیگر بھی موجود تھے اخرمیں فریقین نے جرگے شرکاء کے سامنے ایک دوسرے کیساتھ گلے ملکر ائندہ کیلئے بھائی بھائی بن کر رہنے کی اعلان کی جس پر جرگہ مشران اور علاقہ معززین نے دونوں فریقوں کو مبارکباد دی اور تاریخی کوششوں پر جرگے ممبران کو خراج تحسین پیش کی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر