نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زکریا ٹاؤن میں خوف و ہراس ‘ بی زیڈ یو پولیس لاعلم
ملتان( کرائم رپورٹر)زکریا ٹاون میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بی زیڈ پولیس واقعہ سے لاعلم۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سے پیوستہ شب زکریا ٹاون میں ذیشان رحیم چوک پر نامعلوم افراد کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی ،جس پر اہل علاقہ خوف زدہ ہوگئے،تاہم بی زیڈ پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔اسی علاقہ کے رہائشی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
ساجد،ارشد،فرخ وغیرہ کا کہنا ہے کہ رات 30سے زائد گولیاں چلنے کی آواز آئی محکمہ تعلیم کے ملازمین خضر عباس اور غلام فرید کا بھی کہنا ہے کہ گولیوں کی آواز سے وہ شدید خوف میں مبتلا ہوگئے اور گھروں سے نہ نکلے تاہم اس حوالے سے پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی۔