صدر ہسپتال مظفر گڑھ میں بلیوں کے حملہ سے زخمی ہونیوالی بچی دم توڑ گئی

صدر ہسپتال مظفر گڑھ میں بلیوں کے حملہ سے زخمی ہونیوالی بچی دم توڑ گئی

خان گڑھ(سپیشل رپورٹر ) صدر ہسپتال مظفرگڑھ میں بلیوں کے حملہ سے زخمی ہونیوالی بچی دم توڑ گئی۔ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں زیر علاج بچی سعدیہ کی 3 انگلیاں بلیوں نے چبا ڈالی تھی۔ ہسپتال انتظامیہ نے بچی کی حالت تشویشناک ہونے کے باوجود معاملہ کو دبانے کے لیے بچی کو ڈسچارج (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کردیا تھا۔بچی کے والدین کے احتجاج پر دوبارہ بچی سعدیہ کو ہسپتال میں داخل کرکے علاج شروع کیا گیا جس پر وہ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں دم توڑ گئی ہے۔ بستی چمن خان گڑھ کے رہائشی اختر حسین کی بیٹی سعدیہ کی نعش کو آبائی علاقے پہنچا دیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر