تیمرگرہ‘ جرگہ کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل گئی

تیمرگرہ‘ جرگہ کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ( بیو روروپو ر ٹ ) تالاش با غ دشخیل میں جر گہ کی کوششوں سے دیر ینہ دشمنی دوستی میں تبد یل ، فر یقین نے مستقبل میں دوستوں کی طر ح ر ہنے کا عہد کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق با غ دوشخیل سے تعلق ر کھنے والے رشتہ داروں زرگل خان اور نور اسلم خان کے درمیان گزشتہ ایک بر س سے باہمی تنازعہ کی و جہ سے دشمنی چلی آرہی تھی ،ممبر ڈسٹر کٹ کونسل سلیم خان ایڈو کیٹ کی قیا دت میں مقامی جر گہ ممبران امیر بہادر خان ،مظفر سید و غیرہ کی انتھک کوششوں سے دونوں فر یقین کے ما بین صلح ممکن ہو ئی ،گزشتہ روز مصالحتی تقریب کے دوران فریقین نے آپس میں بغلگیر ہو کر ایک دوسرے کو معاف اور دوستوں کی طر ح ر ہنے کا عہد کر لیا ،تقریب میں منتخب بلدیا تی نمایند وں ،عمایدین و مشران علاقہ ،علما ء کرام نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی تحصیل تیمرگرہ ملک شیر بہادر خان ،ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر وممبر ڈسٹر کٹ کونسل سلیم خان ایڈ وکیٹ و دیگر نے کہا کہ اسلام بد لہ لینے کی بجا ئے درگذر پر زور دیتا ہے ، پختون روایات میں مقامی تنازعات کے حل میں مقامی جر گوں کا کردار نہا یت اہمیت کا حامل ہے جن کے فعال اور بروقت کردار کی وجہ سے کئی گھرانوں کا مسقتبل بچ گیا ۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ قانون کی عمل داری یقینی بنانے سمیت پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کی سرکو بی کے لئے انتظا میہ اور مقامی انتظا میہ سے تعاون جبکہ علما ء کرام اور تعلیم یا فتہ طبقہ اس حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کر نے کے لئے اپنا کر دار ادا کر یں ۔