شا نگلہ بھر میں غیر اعلانیہ اورناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جا ری

شا نگلہ بھر میں غیر اعلانیہ اورناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جا ری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ا لپوری( ڈسٹر کٹ رپورٹر)شا نگلہ بھر میں غیر اعلانیہ اورناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جا ری ، عوام سراپا احتجاج بن گئے ،شانگلہ میں گزشتہ کئی دنوں سے ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، 13گھنٹے تک بجلی بند ہوتی ہے ، اتوار کے روز چوبیس گھنٹے تک بجلی سپلائی بند رہی، ناروا لوڈ شیڈنگ سے کاروباری نظام بری طرح متاثر ہوگئی۔عوام خوار ذلیل پورا دن بجلی بند ہونے سے تنگ اگئے ہیں ، بجلی لوڈ شیڈنگ اور فیڈربند کرنا کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو سڑکوں پر نکل کر دمادم مست قلندر ہوگا ۔ بجلی لوڈ شیڈنگ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کے حالت خراب،شانگلہ کے منتخب نمائندے کی خاموش تما شائی بنے بھیٹے ہیں۔ عوامی حلقوں کا شدید رد عمل ،واپڈا کو پرئیوٹ سیکٹر کو دیا جائے ۔ناروا لوڈ شیڈنگ اوراوور بلنگ کو فوری طور ختم کرنے کا مطا لبہ۔ شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ زشیڈنگ اوراوور بلنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ، شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری۔ کئی گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کرائی جاتی ہے ،جس کی وجہ سے کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے ، دوسری جانب سٹاف کی کمی کی وجہ سے مسلسل اووربلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،غریب عوام بل جمع کرنے سے قاصرشانگلہ میں کوئی انڈسٹری یا کوئی فیکٹری موجود نہیں تاہم غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور منتخب نمائندوں کی نااہلی کے مترادف ہے،دوسری جانب شانگلہ میں مسلسل لوڈ شیڈنگ سے ہسپتالوں میں مریض کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شانگلہ کے عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی، صوبہ میں وفاقی محکموں کے سربراہ انجینئر امیر مقام اور پیسکو خیبر پختونخوا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شانگلہ میں جاری ناروا لوڈ شیڈنگ ،اووربلنگ کا سلسلہ ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،شا نگلہ میں محکمہ واپڈا میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔