چین کرنسی کنٹرول کرنیوالے ممالک میں شامل نہیں،امریکہ

چین کرنسی کنٹرول کرنیوالے ممالک میں شامل نہیں،امریکہ

واشنگٹن (آ ئی این پی ) امریکہ نے کہا ہے چین کرنسی کنٹرول ممالک میں شامل نہیں ، چین سمیت دیگر ممالک نے غیر منصفانہ تجارتی برتری کے حصول کیلئے شرح تبادلہ کو کنٹرول نہیں کیا ،چین ،جاپان ،جرمنی ، جنوبی کوریا سمیت چھ ممالک کو شرح تبادلہ کی پالیسی کی نگرانی کی ضرورت ہے ۔ چائنہ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے اپنے مرکزی تجارتی ساتھیوں کیلئے عالمی معیشت اور شرح تبادلہ کی پالیسی کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق چین سمیت امریکہ کے مرکزی ساتھیوں نے غیر منصفانہ تجارتی برتری کے حصول کیلئے شرح تبادلہ کو کنٹرول کرنے کا عمل نہیں کیا جبکہ امریکہ چین ،جاپان ،جرمنی ، جنوبی کوریا سمیت چھ ممالک کو ایسے ممالک کی فہرست میں شامل کرے گا ،جن کو شرح تبادلہ کی پالیسی کی نگرانی کی ضرورت ہے ۔امریکی حکومت نے چین کو شرح تبادلہ کو کنٹرول کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل نہیں کیا ، یہ عام توقع کے مطابق ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ چین شرح تبادلہ کو کنٹرول کرنیوالا ملک نہیں ، یہ عام انتخابات کے دوران انکے پہلے موقف سے مختلف ہے ۔ادھر عالمی مالیاتی فنڈ اور پیٹرسن انسٹیوٹ فار انٹر نیشنل اکنامکس سمیت مختلف اداروں کی سٹڈی کے مطابق چین نے گزشتہ دو سال میں شرح تبادلہ کو کنٹرول نہیں کیا ۔چین پر شرح تبادلہ کو کنٹرول کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر