عصر حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت سے کیا جا سکتا ہے :احسان اللہ

عصر حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت سے کیا جا سکتا ہے :احسان ...

ھنگو( زاہداللہ بنگش ) عصر حاضر کے چیلینجز کا مقابلہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت سے کیا جا سکتا ہے،تعلیم انسان کے روحانی خلا کو پُر کرتی ہے،پرائیویٹ تعلیمی ادارے شرح خواندگی بڑھانے میں حکومت کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہے ہیں،والدین نئی نسل کی کردار سازی کے مشن میں اساتزہ کے ہمنوا بنیں۔ون سم ادارے نے ھنگو میں نصابی اور ہم نصابی سر گرمیوں میں اپنی برتری کو برقرار رکھا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ھنگو احسان اللہ،ڈاکٹر مشتاق احمد،ون سم سکول کے ایم ڈی صاحب گل اورکزئی اور دیگر نے طلبا میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر معززین علاقہ،بلدیاتی نمائیندے،ماہرین تعلیم،علما اکرام،والدین،سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد بھی موجود تھے۔طلباء نے تقاریر،اور ورائیٹی شوز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا عملی اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ھنگو احسان اللہ نے کہا کہ مہزب اور ترقی یافتہ قوموں نے جہالت،بد امنی،غربت اور سماجی مسائل سے نجات کے لیے قلم اور کتاب کو بطور ہتھیار استعمال کیا اور دنیا میں اپنی طاقت کا لوہا منوایا ۔انہوں نے کہا کہ نقل سمیت دیگر خرافات کے خلاف والدین اور سماج مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں کیونکہ انہیں اخلاقی برائیوں نے نئی نسل کو محنت کوشش اور جدوجہد سے دور کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کا معیار تعلیم بڑھانے میں کردار تاریخی نوعیت کا ہے اور ہمیں پرائیویٹ اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اپنے وسائل کو بروئے کار لانا چاہیے۔احسان اللہ نے کہا کہ ھنگو میں ون سم سکول ایک منفرد مقام رکھتا ہے اور والدین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے اس ادارے پر اعتماد کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ نئی نسل سے ہمارا مسقبل وابسطہ ہے لہذا اس کی کردار سازی اور تعلیم و تربیت کے معاملے میں ہمیں کسی قسم کی مصلحت آڑے نہیں لانی چاہیے۔ادارے کے ایم ڈی صاحب گل اورکزئی نے کہا کہ ون سم ادارہ پندرہ سال سے ایک مقدس فرض کی تکمیل میں مصروف ہے اور ہم اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور جامع لائحہ عمل پر عمل کر رہے ہیں۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر احسان اللہ،ڈاکٹر مشتاق احمد اور دیگر نے تعلیمی سرگرمیوں سمیت مختلف شعبہ جات میں نمائیاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر