پاکستان کی آزادعدلیہ کوسلام پیش کرتی ہوں‘ عاصمہ عالمگیر

پاکستان کی آزادعدلیہ کوسلام پیش کرتی ہوں‘ عاصمہ عالمگیر

پشاور (سٹاف رپورٹر) سابق مشیربرائے وزیراعظم وممبرقومی اسمبلی عاصمہ عالمگیرنے کہاہے کہ پاکستان کی آزادعدلیہ کوسلام پیش کرتی ہوں،ہمارا ملک آنا عدلیہ کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہاکہ وطن عزیزکے ہرادارے کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وطن عزیز کاہرادارہ ہمارے لئے قابل احترام ہے اورانکے فیصلوں کی قدرکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ عناصرہمیں ملک آنے سے روکنے کی ناکام کوششیں کررہے تھے ۔ عاصمہ عالمگیرنے کہاکہ ہمارے کیخلاف بدعنوانی کامن گھڑت کیس اب عدالت میں زیرسماعت ہے اورانشاء اللہ بہت جلد دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ عدالت کے حکم کے مطابق ہم قومی احتساب بیورومیں بھی پیش ہوں گے،ہمارادامن صاف ہے نہ کرپشن کی ہے اورکرپشن کرنیوالوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے عوام دوست سیاست کی ہے،ملک کی بقاء،آئین کی پاسداری اورقانون کی بالادستی کیلئے پہلے بھی اقدامات اٹھائے ہیں اورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے کیخلاف ٹھوس ثبوت ہے ہی نہیں صرف غیرتصدیق شدہ کاغذات پرہمارااستحصال کیاجارہاہے،مگرہم اس مٹی کے ہیں کہیں نہیں جائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر