خیبر ایجنسی‘ لنڈیکوتل مچنی چیک پوسٹ پر تعینات پولیٹکل محرر سے ٹرانسپوٹرز بیزار

خیبر ایجنسی‘ لنڈیکوتل مچنی چیک پوسٹ پر تعینات پولیٹکل محرر سے ٹرانسپوٹرز ...

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ) لنڈیکوتل مچنی چیک پوسٹ پر تعینات پولیٹکل محرر سے ٹرانسپوٹرز بیزار ،محررز نے دو اور تین منشی رکھ لئے ہیں ،دوسو روپے ٹیکس کے بجائے پانچ اور ہزار روپے ٹیکس وصول کرتے ہیں ،افغان ٹرانسپوٹروں کے ساتھ محررز کا رویہ ٹھیک نہیں ہے ،نہیں بے جا تنگ کرتے ہیں ،افغان ٹرانسپورٹراسرار کا میڈیا سے گفتگو لنڈیکوتل مچنی چیک پوسٹ پرعرصہ دراز سے تعینات بااثرپولیٹیکل محررز نے ٹرانسپوٹروں کا جینا حرام کر دیا ہے ترانسپوٹروں دوسو روپے ٹیکس کے بجائے پانچ سو اور ہزار روپے ٹیکس وصول کرتے ہیں جو غیر قانونی ہے بھتہ نہ دینے کی صورت میں ڈرائیوار اور کلینر کو بے عزت کرتے ہیں گز شتہ روز افغانٹرانسپوٹروں اسرار ،حاجت شیر اور ذازئی نے بتا یا کہ مچنی چیک پوسٹ پر محررز اور انکے منشیوں کی رویہ سے تنگ آگئے ہیں ایک طرف وہ زیادہ تیکس وصول کرتے ہیں تو دوسری طرف انکی بے عزتی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ معمولی معمولی باتوں پر انکو گالی اور بے عزتی دیتے ہیں ٹرانسپوٹروں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ پولیٹیکل محررز کو یہاں سے تبدیل کرکے نیک اور مخلص محررز تعینات کرین تاکہ ٹرانسپوٹرز مزید بے عزتی نہ ہوسکے واضح رہے کہ مچنی چیک پوسٹ پر عرصہ دراز سے تین پولیٹیکل محررز کا قبضہ ہے جب کوئی نیا محرر تعینات ہو تاہے تو انکے کیلئے مسائل پیدا کرکے واپس تبدیل کیا جاتا ہے ذرائع کے مطابق کہ مچنی چیک پوسٹ پر تعینات پولیٹکل محررز کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ انکی سفارش بہت زیادہ مظبوط ہے اور پولیٹیکل انتطامیہ کے اعلی آفیسر ز بھی ان کے سامنے بے بس ہیں اس لئے وہ عرصہ دراز سے یہاں قابض ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر