خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مقامی ڈرئیورافتخار نے دوسری پی اے خیبر جیپ ریلی اپنے نام کر لی

خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مقامی ڈرئیورافتخار نے دوسری پی اے خیبر جیپ ...

خیبر ایجنسی (نمائندہ خصوصی) خیبر ایجنسی تحصیل جمرود میں سپورٹس اینڈ کلچر میلے کے سلسلے میں تیسرے روز جمرودٹیڈی بازار کے قریب پہاڑی علاقہ میں جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے ایک سو سترہ جیپ جبکہ سترہ موٹربائک رائڈرز نے اپنے بہترین ڈرائیونگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ریلی کو دیکھنے کے لئے دور دور سے ہزاروں کی تعد اد میں آئے ہوئے تماشائی لطف انداز ہوئے۔ تحصیل جمرود کے گرد ونواح میں ریلی کے کامیاب انعقاد کیلئے سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے رائڈرز کاکہنا تھاکہ فاٹا میں امن بحال ہو گیاہے اور وہ نے یہاں آکر کافی لطف اندوز ہوئے۔ڈرائیونگ کیلئے ترتیب شدہ دو کلو میٹر لمبا ٹریک صرف چار منٹس میں طے کرنا تھا ۔مقابلے میں شریک تمام ڈرائیوروں نے بہترین پروفیشنل ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کیلئے سر تھوڑ کوشش کی۔ عوام کا کہنا تھاکہ کافی عرصہ بعد شائقین کو دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔چار گھنٹے جاری رہنے والی جیپ ریلی میں واصف نے تیسری، احتشام آفریدی نے دوسری جبکہ خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مقامی ڈرائیور نے مطلوبہ فاصلہ سب کم ٹائم میں طے کر کے دوسری پی اے خیبرجیپ ریلی چمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔ جبکہ موٹر بائک رائڈرز میں فواد اختر اور ناصر خان نے کامیابی حاصل کی۔مہمان خصوصی پی اے خیبر خالد محمود نے کامیاب ہونے والے ڈرائیورز میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر