پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری حادثے کا شکار‘ اہل علاقہ کی گھر جا کر عیادت

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری حادثے کا شکار‘ اہل ...

ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری گزشتہ روزحادثہ کا شکار ہو گئے ۔ حادثہ کے بعد ہسپتال سے ان کو ڈیرہ انصاری شاہ رکن عالم کالو نی میں منتقل کردیا گیا ۔ ڈیرہ پر منتقلی کی اطلاع سن کر اہل علاقہ کی کثیر تعداد کے پاکستان تحریک انصاف کے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

ورکرز نے ان کے گھر جا کر ان کی عیادت کی اوران کی صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ حاجی جاوید اختر انصاری نے تمام عیادت کے لئے افراد کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ آپ میری جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کر یں تاکہ میں صحت یاب ہو کر حلقہ کی عوام میں اپنا بھرپور کر دار ادا کر سکوں او ر عوام کے مسائل بھرپور طریقے سے حل کر سکوں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر