وادی تیراہ میں الٹرنیٹ لرننگ سکولز میں نصاب کے پہلے سمسٹرکے امتحانات

وادی تیراہ میں الٹرنیٹ لرننگ سکولز میں نصاب کے پہلے سمسٹرکے امتحانات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (نمائندہ خصوصی) خیبر ایجنسی کے دور افتادہ علاقے وادی تیراہ میں لیٹریسی فار آل کے تحت الٹرنیٹ لرننگ سکولز میں نصاب کے پہلے سمسٹرکے امتحانات میں کل 160طلباء نے شرکت کی۔لٹریسی فار آل پراجیکٹ کے سپروائزرز خان رحیم اور فضل منان نے میڈیا کو بتایا کہ فاٹا ایجوکیشن فاؤنڈیشن جوکہ ایک سرکاری ادارہ ہے نے محکمہ تعلیم فاٹا کے اشتراک سے پورے فاٹا میں متاثرین اور آؤٹ آف سکول بچوں و بچیوں کیلئے تعلیمی سنٹرز قائم کئے ہوئے ہیں جسکے پہلے تعلیمی سال کے سلسلے میں پہلے سمسٹرکے امتحانات لینے شروع کر دیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ابتداء مین وادی تیراہ کے علاقہ میدان میں قائم چار سنٹرز سے امتحان لیا گیا جس میں دو سنٹرز گرلز جبکہ دو بوائز کے ہیں ۔سپروائزر زکے بقول ان سنٹرز کی کارکردگی کافی حوصلہ افزاء رہی خصوصاً گزلز سائڈ پر باچا خان اور اقبال الٹرنیٹ لرننگ سکولز نے حد درجہ نتائج دیئے جوکہ ایل ایف اے پراجیکٹ کے کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ ان سنٹرز میں بچیوں کی تعداد تین تین سوسے زائد ہے ۔فاٹا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے منیجر (پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ) جاوید اقبال نے کہا کہان سنٹرز کے قیام سے نہ صرف آؤٹ آف سکول اور ٹی ڈی پیز بچے و بچیاں سکولوں میں داخل ہوئیں ہیں بلکہ ان کی عمر بھی کنٹرول ہو گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جن گرلزسکولز میں تعداد زیادہ ہوگی اُن سکولوں میں ایک اور استانی بھی تعینات کی جائے گی۔