شبقدر بازار چوک میں سڑک کی تعمیر کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا

شبقدر بازار چوک میں سڑک کی تعمیر کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ خصوصی) شبقدر بازار چوک میں سڑک کی تعمیر کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا، چھڑکاؤ کو نہ ہونے کی وجہ سے گرد وغبار کی وجہ سے شہری بیمار ہونے لگیں، کئی بار متعلقہ حکام اور ٹھیکدار کی توجہ مبذول کروانے کی کوشش کی گئی مگر تاخال چھڑکاؤ کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا، مین چوک میں روڑھا کسی بھی وقت بڑی خادثہ کا سبب بن سکتا ہیں، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن اور رکن جماعت تجلی نور احمد زئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن راشد خان نے اپنے ایک اخبار ی بیان میں کہیں، انہوں نے کہا کہ عوامی خوشحالی کا یہ منصوبہ عوام کیلئے زخمت کا منصوبہ بن گیا ہیں، جس کی وجہ سے شبقدر بازار مین چوک میں موجود دکانداروں کو گردو غبار کی وجہ سے بیماریاں لاحق ہوگئے ہیں اور دکانوں میں بیٹھنامحال ہوگیا ہیں، انہوں نے ڈی سی چارسدہ سے فوری طور اصلاح اخوال کا مطالبہ کیا ہے