بلاک شنا ختی کارڈ پختونوں کیساتھ سراسر زیادتی ہے‘ الطاف گلاب

بلاک شنا ختی کارڈ پختونوں کیساتھ سراسر زیادتی ہے‘ الطاف گلاب

ا لپوری( ڈسٹر کٹ رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کے سیکرٹری اطلا عات و ممبر ضلع کونسل الطا ف گلاب شاہپوری نے کہا ہے کہ بلاک شنا ختی کارڈ پختونوں کیساتھ سراسر زیادتی اور ظلم ہے، چار لاکھ شنا ختی کارڈ بلاک کرنا کہاں کا انصاف ہے ، والدین کے شنا ختی کارڈ سے ہونا اور بچوں کا شنا ختی کارڈ بلاک کرنا کہاں کا انصاف ہے، ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ شناختی کارڈ کو بلاک کر نے میں تو تھوڑا وقت لگتا ہے مگر اسے ازاد کر نے میں طویل دورانیہ لگتا ہے ، حکومت دہشت گردی سے مارے ہو ئے لوگوں سے مزید زیادتیاں نہ کریں ، عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے اسلام آباد میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر عوام دوستی کا واضح ثبوت دیا ہے ، حکومت اور محکمہ نادرا کو ہوش کے ناخن لینا چاہئیے اور جن لوگوں کے شنا ختی کارڈ غلط بنے ہو ئے انہیں درست کر کے انہیں مزید اذیت دینے سے گریز کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جن کے آباواجداد اس ملک پاکستان میں رہائش پذیر اور یہاں کے باشندے ہوں اور اس کا جینا مر نا پاکستان کیلئے ہو ان کو تنگ کر نا سخت زیادتی ہے اور اے این پی کے مرکزی و صو بائی قائدین نے حکومت وقت اور محکمہ نادرا کے خلاف پختونوں کو احتجاج کی کال دے دی تو وہ دن حکمرانوں کیلئے ایک مشکل ترین دن ہو گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر