ڈیرہ‘ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 16 ملزمان گرفتار

ڈیرہ‘ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 16 ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر تھانہ پروآ اور گومل یونیورسٹی پولیس کا سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،پانچ پستول ،دو بندوق،ایک کلو سے زائد چرس و دیگر منشیات سمیت سات خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیئے ،سولہ ملزمان گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ پروآ اور تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں پولیس نے سرچ اور سٹرائیک آپریشن کیا آپریشن کے دوران پولیس نے پانچ پستول ،دو بندوق،ایک کلاشنکوف ،تین خنجر اور 103کارتوس برآمد کر لیئے،1415گرام چرس اور135گرام ہیروئن برآمد کر کے سولہ ملزمان گرفتار کر لیئے،پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب سات خطرناک اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کر لیئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر