مسلم لیگ تبدیلی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے :محمد علی شاہ

مسلم لیگ تبدیلی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے :محمد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی ناظم محمد علی شاہ خان اور ضلعی صدر قیموس خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت حقیقی معنوں میں پوری ملک اور صوبے کی طرح سوات میں بھی لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں جو اس وقت عوام کی سامنے ہے انہوں نے کہا کہ اب تک انجنئیر امیرمقام نے خالی ہاتھوں پر ضلع سوات کیلئے جو کچھ کیا اتنی کام پوری صوبائی حکومت نے نہیں کی ہے انہوں نے کہا کہ امیرمقام نے ملاکنڈ میں کسٹم ایکٹ کو ختم کرکے ایک حقیقی نمائندے کی ذمہ داری پوری کردیں اب انشاء اللہ کٹ گاڑوں کو بھی رجسٹریشن کی حق ملکر عوام اپنی محنت مزداری جاری رکھینگے عوام پوچھ لیں اپنے قومی اسمبلی کے ممبران سے کہ انہوں نے سوات کیلئے کیا کیاہے ٹی وی ٹاک شور عوام کی خدمت نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ سمبٹ چم میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے جہانگیر خان تحصیل ناظم خوازہ خیلہ عثمان علی خان منظور علی خان شیرین محمد سواتی افتاب خان سیراج خان شاہ دوران خان ایڈوکیٹ لیاقت خان اور دیگر افراد نے بھی خطاب کی جبکہ اس وقع پر پاکستان تحریک انصاف اور اے این پی کے محمد حسین عرف گل خان حبیب خان محمد گل اختر گل اور دیگر خاندانو ں نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر مقصودعلی خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوام ان لوگوں سے پوچھ لیں جو ٹرانسفارمرز اور بجلی کی کھمبے لگاتے ہیں اور پھر بولتے ہیں کہ بجلی لانا مر کزی حکومت کی کام ہے انہوں نے کہا کہ کلاس فور ملازمتیں نیلام کرنا تو صوبائی حکومت کی کام ہوتی ہیں اور بجلی پھر مرکزی حکومت کی کھاتے میں دال دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ انجنیئر امیر مقام نے جو بڑے بڑے منصوبے ضلع سوات میں شروع کی ہے خالی ہاتھوں پر اتنی کام کسی نے نہیں کیا ہے اور جو کام امیر مقام نے کی ہے وہ پوری صوبائی حکومت نہیں کی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح امیر مقام نے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ ختم کی ہے اسی طرح سوات میں کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی ہوگی اور یہاں پر غریبوں کی روز گار جاری رہیگی انہوں نے کہا کہ انصاف کارڈ جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حصہ ہے ان کارڈوں کو موجودہ صوبائی حکومت اپنے حجروں میں تقسیم کرکے عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور یہاں کی ممبران اسمبلی کی کارکردگی 2018 کے الیکشن میں معلوم ہوگی ان لوگوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملینگے