بجلی بحران سے نکلنے کیلئے واپڈا کے سابق چیئرمینوں سے تجاویز سفارشات اور ماہرانہ رائے طلب

بجلی بحران سے نکلنے کیلئے واپڈا کے سابق چیئرمینوں سے تجاویز سفارشات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے‘ بجلی کا بحران بدترین شکل اختیار کرنے لگا ‘واپڈا نے ملک میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے واپڈا کے سابق چیئرمینوں سے تجاویز و سفارشات اور ماہرانہ رائے طلب کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق چیئرمینوں سے ان کے تجربے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
اور اقدامات کے حوالے سے بھی رائے طلب کی گئی ہے۔ ملک میں بجلی بحران قابو میں نہ آنے پر واپڈا نے اپنے سابق سربراہوں سے مدد طلب کی ہے۔ دوسر ی جانب صارفین مسلسل احتجاج کر رہے ہیں کہ حکومت آئے روز دعوی ٰ کرتی ہے کہ نئے پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے ‘لیکن عملی طور پر اس کا فائدہ نظر نہیں آرہااور بجلی کا بحران دن بدن بد سے بدترین ہو رہا ہے ۔
واپڈا چیئرمین تجاویز