3افراد قتل، حادثات نے 4زندگیاں نگل لیں۔، بچہ تالاب میں ڈوب گیا

3افراد قتل، حادثات نے 4زندگیاں نگل لیں۔، بچہ تالاب میں ڈوب گیا

کبیروالہ، بٹہ کوٹ، کوٹ ادو، وہاڑی، گگو منڈی، اوچ شریف، احمد پور شرقیہ، ہارون آباد (نمائندگان) غیرت کے نام پر دو لڑکیوں کو ان کے بھائیوں نے قتل کر دیا نامعلوم افراد نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، بچہ تالاب میں ڈوب کر دم توڑ گیا، خاتون گھر میں پراسرار طور پر موت کا شکار ہوگئی اس سلسلہ میں کبیروالہ سے نامہ نگار اور بٹہ کوٹ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق گزشتہ صبح نواحی پانچ مر لہ سکیم کبیروالا کے رہا ئشی محمد یٰسین ہراج کی بیس سالہ بیٹی نورین کو مبینہ بد چلنی کے شبہ پر اسکے حقیقی بھا ئی محمد اختر عرف کالیا نے کمرے میں گھس کر تیس بور پستول سے فائر نگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گو لیاں چہرے اور سینے پر لگنے سے نورین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جب کہ قا تل بھا ئی پستول سمیت فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا معلوم ہوا ہے کہ مقتو لہ نورین کے بستی کے نو جوان سے مبینہ طور پر’’ تعلقات ‘‘تھے اور ایک ما ہ قبل گھر سے بھاگ گئی تھی جسکی ایک ہفتہ قبل ہی گھر واپسی ہو ئی تاہم گھر والوں نے اسے گھر واپسی سے ہی ایک کمرے میں بند کر رکھا تھا گزشتہ صبح اسی بنا ء پر اسکے بھائی محمد اختر نے کمرے میں داخل ہوتے فا ئرنگ کر کے موت کی نید سلا دیا اور معہ اسلحہ فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا ،صدر پو لیس نے متو فیہ کی نعش قبضہ میں لے کر کا روائی شروع کر دی ہے۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کیمطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ٹبی شاہ کی رہائشی وصلی برادری کی مختیار مائی جس کی شادی اپنے رشتہ دار سے ہوئے تھی جس سے اس کے4بچے تھے،مختیار مائی نے8ماہ قبل اپنے پہلے خاوند سے طلاق لیکر عدالت کے ذریعے اللہ بخش چھجڑہ کے بیٹے نصیرچھجڑہ سے پسند کی شادی کر لی تھی جس کا مختیار مائی کے بھائی محمد شریف عرف تیلو وصلی کو رنج تھا،گزشتہ شب مختیار مائی گھر کے باہر رفع حاجت کیلئے گئی تو اسی اثناء میں پختہ کھال میں گھات لگائے اس کے بھائی نے اسے دبوچ لیا اور کماد کاٹنے والے کٹر ٹوکہ کے وار سے اسے قتل کرکے فرار ہو گیا،پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے،پولیس محمود کوٹ نے مقتولہ مختیار مائی کے سسر اللہ بخش چھجڑہ کی مدعیت میں محمد شریف وصلی کے خلاف مقدمہ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے وہاڑی سے بیورورپورٹ اور نمائندہ خصوصی کیمطابق ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 16ڈبلیو بی کے قریب ملک نواز لنگڑیال کو اسی کے رشتہ دارون ظفری وغیرہ نے مبینہ طور پر کسی کا وار کر کے قتل کر دیا جس کی اطلاح ملتے ہی پولیس تھانہ صدر نے بروقت کاروائی کر کے تین مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا اور نشاندہی پر آلہ قتل کسی براآمد کر لی ۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیوہسپتال شفٹ کردی تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔پولیس مبینہ ملزمان سے تفشیش کر رہی ہے مزید انکشافات کی توقع ہے یاد رہے کہ مبینہ قاتل طفری کے بیٹے کی شادی کی جاری تھی کہ مہندیکی رات واردات ہو گئی خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا بارات کی بجائے جنازہ اٹھا ۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر اور نامہ نگار کیمطابق مقامی ہوٹل کے قریب تیز رفتا ر اے سی کوچ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جس کی زد میں آکر موضع درگھ کا رہائشی محنت کش موٹر سائیکل سوار شہباز کھوسہ موقع پر جاں بحق جبکہ موٹر سائیکل پر سوار 6سالہ بچی سمیت ریحانہ ،فرزانہ اور2کوچ مسافر زکمی ہو گئے جنھیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو داخل کر ادیا گیا،اطلاع پر پولیس کوٹ ادو موقع پر پہنچ گئی جس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دی،کوچ ڈرائیور کوچ موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا،پولیس کوٹ ادو نے کوچ قبضہ میں لیکر غلام عباس رند کی مدعیت میں نا معلوم کوچ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، گگو منڈی سے نامہ نگار کیمطابق چک نمبر87/Dسا ہیو ال کا رہا ئشی لیاقت علی اپنے اہل خانہ بیو ی شمیم اختر ،بہن صا ئمہ ،بیٹے حُسنین اور رحمان کے ہمراہ ایک ہی موٹر سائیکل پر پا نچ افراد سوار ہو کر بو رے والا جا رہے تھے تقریباً 9بجے رات جب وہ رورل ہیلتھ سینٹر گگو کے سامنے پہنچے تو مو ٹر سائیکل بے قا بو ہو کر فٹ پا تھ کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں تمام افراد شدید زخمی ہو گے زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا یا گیا لیکن تشویش ناک حالت کے با عث انہیں تحصیل ہیڈ کواٹر بورے والا ریفر کر دیا گیا جہاں لیاقت علی اور اُس کا ساتھ سالہ بیٹا رحمان جا ں بحق ہو گے جب کے شمیم زو جہ لیاقت علی ،صا ئمہ اور حسنین کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ اوچ شریف سے سٹی رپورٹر اور نمائندہ پاکستان کیمطابق قومی شاہراہ پر سوئی گیس پلانٹ ککس موڑ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے ترنڈہ محمد پناہ کی رہائشی خاتون بختو مائی شدید زخمی ہوگئی جسے ریسکیو ٹیم نے آر ایچ سی اوچ شریف منتقل کیا مگر جانبر نہ ہوسکی اور اسپتال میں جاں بحق ہو گئی , جبکہ کار ڈرائیور گاڑی سمیت موقعہ سے فرار ہو گیا ۔ احمد پور شرقیہ سے سپیشل رپورٹر کیمطابق نو احی مو ضع عنایت پور کا بار ہ سالہ بچہ محمد آصف ولد رمضان گھر کے ساتھ واقع تالا ب میں نہانے کے لئے گیا۔ اور اُ س میں ڈوب گیا۔ گھر والوں نے اس کی اطلاع ریسکیو 1122 کود ی ۔ جو کہ مو قع پر پہنچ گئی اورفرسٹ ایڈ دی ۔ مگر وہ جا نبر نہ ہو سکا۔ اور جا ں بحق ہوگیا۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کیمطابق نواحی گاؤں 3ون آر کے رہائشی عبد الحمید کی بیوی گھر میں پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئی ،عبد الحمید کا کہنا ہے کہ میری بیوی سمیرا گھر میں اکیلی تھی اس کو اکثر مرگی کے دورے پڑتے تھے میں باہر کام کے سلسلہ میں گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو دیکھا کہ میری بیوی سمیر ا گھرکے صحن میں گری ہوئی تھی اور اس کے سر پر کافی گہری چوٹ لگی ہوئی تھی ،پولیس تھانہ صدر نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر