دہشت گرد عظیم عرف ابوفوجی گرفتار ،سر کی قیمت 10لاکھ ہے
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)لاہور حساس اداروں نے عظیم عرف ابوفوجی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ذرا ئع کے مطا بق عظیم عرف ابوفوجی نے فیکٹری ایریا میں مکان کرائے پر لے رکھا تھا۔ عظیم عرف ابوفوجی کے سر کی قیمت 10لاکھ مقرر ہے ۔ عظیم عرف ابوفوجی سے اہم نقشہ جات برآمدہو ئے ہیں ۔