بڈگام میں کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھنے والے بھارتی فوجی کیخلاف مقدمہ درج

بڈگام میں کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھنے والے بھارتی فوجی کیخلاف مقدمہ ...
بڈگام میں کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھنے والے بھارتی فوجی کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )بڈگام میں کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھنے والے بھارتی فوجی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 27سالہ بھارتی نوجوان فاروق ڈار کو جیپ کے آگے باندھ کر گشت کرانے والے بھارتی فوجی کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔بھارتی فوجی نے ہجوم کے پتھراؤ سے بچنے کیلئے فاروق ڈار کو جیپ کے آگے باندھ کر یہ اعلان کیا تھا کہ پتھر مارنے والوں کا انجام بھی یہی ہو گا تاہم اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی فوج کو پوری دنیا میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -