آریان خان پیدائش کے وقت جیکی چن سے مشابہت رکھتا تھا تو میں نے بھی اپنا نام شاہ رخ چن رکھ لیا : کنگ خان کا انکشاف
سان فرانسسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کے بارے میں انکشاف کر تے ہوئے کہا کہ آریان خان پیدائش کے وقت چینی سپر سٹار جیکی چن سے مشابہت رکھتا تھا جس کے بعد میں نے بھی اپنا نام تبدیل کر کے شاہ رخ چن رکھ لیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 60 ویں سان فرانسسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے خود کو چینی سپر سٹار جیکی چن کا مداح قرار دیدیا جسے سن کر مداح دنگ رہ گئے۔
اس موقع پر شاہ رخ خان نے ایک کے بعد ایک دلچسپ انکشاف کیا جس نے حال میں موجود تمام افراد کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔ کنگ خان کا کہنا تھا کہ میں نے آج سے پہلے کسی کو نہیں بتایا کہ میرا بڑا بیٹا آریان خان پیدائش کے وقت جیکی چن سے مشابہت رکھتا تھا جس کے بعد میں نے بھی اپنا نام تبدیل کرکے شاہ رخ چن رکھ لیا ہے اور میں ان کا سب سے بڑا مداح ہوں اسی لیے یہ لمحہ میری زندگی کے لئے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہے۔