حکام کا منفی رویہ‘ بھارتی فضائیہ کے افسر نے فلیٹ سے کود کر خودکشی کرلی

حکام کا منفی رویہ‘ بھارتی فضائیہ کے افسر نے فلیٹ سے کود کر خودکشی کرلی
حکام کا منفی رویہ‘ بھارتی فضائیہ کے افسر نے فلیٹ سے کود کر خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ (نیوز ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے افسر نے کولکتہ میں بالکونی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ونگ کمانڈر ایس وی آر مورتھی بھارتی فضائیہ کے ایڈوانسڈ ہیڈ کوارٹرز فورٹ ولیم میں بطور لیگل آفیسر تعینات تھا۔ اسکی نعش اسکے اپارٹمنٹ کے باہر سڑک پر پڑی ملی وہ اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر اکیلا رہتا تھا۔ لوگوں کے مطابق اس نے اعلیٰ افسروں کے منفی روئیے اور ملازمت کے دشوار ضوابط سے تنگ آکر نیچے چھلانگ لگائی اور سر کی ہڈیاں ٹوٹنے سے مر گیا۔ بھارتی فضائیہ نے واقعہ کو دبانے کیلئے فی الحال حادثہ قرار دے رہی ہے۔