بزدل بھارتی فوج کی نہتے کشمیری پر ظلم ڈھانے کی ایک اور ویڈیو جاری، بے رحم تشدد نے حامد میر کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا، دیکھ کر آپ کی روح بھی کانپ اٹھے گی

بزدل بھارتی فوج کی نہتے کشمیری پر ظلم ڈھانے کی ایک اور ویڈیو جاری، بے رحم ...
بزدل بھارتی فوج کی نہتے کشمیری پر ظلم ڈھانے کی ایک اور ویڈیو جاری، بے رحم تشدد نے حامد میر کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا، دیکھ کر آپ کی روح بھی کانپ اٹھے گی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن اقوام عالم کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ آئے روز کشمیری نوجوانوں پر بھارتی فوجیوں کے مظالم کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہو رہی ہیں لیکن ان کی شنوائی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تشدد کر کے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگوانے کی ویڈیو سامنے آئی تو پھر پتھراﺅ سے بچنے کیلئے کشمیری نوجوان کو بھارتی فوج کی جیب کے سامنے باندھنے کا معاملہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور اب ایک اور ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی جس میں ایک نہتے کشمیری کو متعدد فوجی ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

معروف صحافی حامد میر نے کشمیر پر ظلم ڈھائے جانے کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ ”جموں و کشمیر میں ہٹلر کی واپسی۔۔۔! تازہ ترین ویڈیو دیکھیں جس میں ایک نہتے کشمیری پر مسلح فوجی ظلم ڈھا رہے ہیں۔“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

حامد میر کی جانب سے ویڈیو شیئر کئے جانے کے بعد اسے ہزاروں مرتبہ ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے اور ہزاروں افراد نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

مزید : قومی