شادی کا جھانسہ دیکر بیوہ سے اوباشوں کی زیادتی
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں شادی کا جھانسہ دیکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ گھروں میں کام کاج کرنے والی نوشہرہ سانسی کی بیوہ خاتون شازیہ کو سعید نامی شخص نے شادی کا جھانسہ دیکر گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں بلالیا جہاں ملزم نے اپنے ساتھی شہباز کے ہمراہ شازیہ کو نشہ آور چیز پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بعد میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے خاتون کو ہوٹل سے نکال دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔