گھر میں گیس لیکج سے سلنڈر دھماکا ،2بہنیں جاں بحق ، ماں بیٹی زخمی

گھر میں گیس لیکج سے سلنڈر دھماکا ،2بہنیں جاں بحق ، ماں بیٹی زخمی
 گھر میں گیس لیکج سے سلنڈر دھماکا ،2بہنیں جاں بحق ، ماں بیٹی زخمی

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سرگودھا کے نواحی گاﺅں میں سلنڈر دھماکے سے 2بچیاں جاں بحق ہو گئیں ۔

نیو نیوز کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاﺅں کے ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے سلنڈر دھماکے سے سگی بہنیں جاں بحق جبکہ ولدہ اور ایک بہن جھلس کر زخمی ہو گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

معروف فٹبال کھلاڑی کو قتل کردیا گیا ، یہ کون ہیں اور کس ملک سے تعلق ہے ؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا سلنڈر لیکج کی وجہ سے ہوا جس سے 2بچیوں کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیے تاہم واقعے کے بعد ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون اور بچی کو تشویشناک حالت میں ہستپال منتقل کر دیا ہے جبکہ لاشیں پولیس نے قبضے میں لے لی ہیں ۔ مرنے والی دونوں بچیاں سگی بہنیں تھیں جن کی والدہ اور بہن زخمی ہے ۔

مزید : سرگودھا