حساس ادارے کے افسر نے نورین لغاری کے والد کواس کی انتہا پسندانہ پوسٹ سے متعلق آگاہ کر دیا تھا : تفتیش میں انکشاف

حساس ادارے کے افسر نے نورین لغاری کے والد کواس کی انتہا پسندانہ پوسٹ سے متعلق ...
حساس ادارے کے افسر نے نورین لغاری کے والد کواس کی انتہا پسندانہ پوسٹ سے متعلق آگاہ کر دیا تھا : تفتیش میں انکشاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب سوسائٹی میں پولیس مقابلے کے دوران گرفتار نورین لغاری کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ حساس ادارے کے افسر نے اس کے والد کو نورین لغاری کے انتہا پسندانہ پوسٹ سے متعلق آگاہ کر دیا تھا ۔

نیو نیوز کے مطابق نورین لغاری کے انٹرنیٹ پر کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے تھے جبکہ انتہا پسندانہ مواد نشر کرنے پر نورین کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بھی چند ماہ قبل بندکر دیا گیا تھا ۔

معروف کھلاڑی کو سرعام قتل کر دیا گیا ، یہ کون ہیں ؟جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نورین لغاری کے لیپ ٹاپ میں بھی انتہا پسندانہ مواد ملا ہے جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ انٹرنیٹ کے ذریعے دہشتگردوں کیساتھ رابطے میں تھی ۔

یاد رہے نورین اڑھائی ماہ قبل حیدر آباد سے لاپتہ ہوئی تھی جو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں شعبہ ایم بی بی ایس کی طالبہ تھی ۔

مزید : لاہور