امریکی بم حملہ میں 4پاکستانی داعش کمانڈر اور 4 بھارتی بھی مرے، افغان دعویٰ

امریکی بم حملہ میں 4پاکستانی داعش کمانڈر اور 4 بھارتی بھی مرے، افغان دعویٰ
امریکی بم حملہ میں 4پاکستانی داعش کمانڈر اور 4 بھارتی بھی مرے، افغان دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی) رواں ہفتے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکہ کی جانب سے داعش کے ٹھکانے پر گرائے گئے سب سے بڑے غیر جوہری بم کے حملے میں ہلاک ہونے والے 94 دہشتگردوں میں 4 کمانڈر تھے ان کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے۔ 4 بھارتی بھی اس حملے میں مارے گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ ننگر ہار میں تعینات افغان سکیورٹی فورسز کی 201 کور کے عوامی امور کے سربراہ میجر شیرن نےا مریکی فوجی اخبار کوبتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے 94 افراد میں 4 اہم کمانڈر تھے۔ انہوں نے ان کی شناخت نہیں بتائی تاہم واشنگٹن میں موجود سرکاری ذرائع کے مطابق ان کا تعلق ان گروپس سے تاھ جو ماضی میں پاکستان سے آپریٹ کیا کرتے تھے تاہم اسلام آباد کی جانب سے فوجی آپریشن کے اغاز کے بعد وہ افغانستان آگئے تھے۔

بزدل بھارتی فوج کی نہتے کشمیری پر ظلم ڈھانے کی ایک اور ویڈیو جاری، بے رحم تشدد نے حامد میر کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا، دیکھ کر آپ کی روح بھی کانپ اٹھے گی

افغانستان میں نیٹو فورسز اور امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان کیلسن نے فروری میں کانگریس کو ایک سماعت کے دوران بتایا تھا کہ داعش کے بیشتر جنگجو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اب ٹی ٹی پی کے افغانستان میں متعدد کیمپ موجود ہیں اور وہ ان کو پاکستان میں حملوں کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ جنرل کیلسن نے بھی بم حملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ غاروں کے خلاف استعمال کیلئے جو بی یو 43 ایک درست ہتھیار ہے جیسا کہ افغان اور امریکی فورسز کو ان کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔