واٹس ایپ نے صارفین کی سب سے بڑی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایسا کام کرنے کی تیاری مکمل کر لی کہ جان کر آپ بھی خوشی سے اچھل پڑیں گے

واٹس ایپ نے صارفین کی سب سے بڑی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایسا کام کرنے ...
واٹس ایپ نے صارفین کی سب سے بڑی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایسا کام کرنے کی تیاری مکمل کر لی کہ جان کر آپ بھی خوشی سے اچھل پڑیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) واٹس ایپ نے ہمیشہ صارفین کو کچھ منفرد اور نیا پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور لوگ ہمیشہ نئے فیچرز کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔ منفرد فیچرز اور پرائیویسی کے باعث ہی یہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ایپلی کیشن ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
اب صارفین کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایسا فیچر متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے کہ جان کر آپ بھی خوشی سے اچھل پڑیں گے۔
ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں ایک ایسا فیچر شامل کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے صارف کسی بھی دوست، رشتہ دار یا جاننے والے کو بھیجا گیا پیغام ڈیلیٹ یا تبدیل کر سکے گا۔ اس سے قبل یہ فیچر آئی فون کیلئے بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا تھا اور اب اس میں مزید توسیع کرتے ہوئے ویب ورژن کیلئے بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس فیچر کے تحت صارف پانچ منٹ کے دورانئے میں کوئی بھی بھیجا گیا پیغام تبدیل یا ڈیلیٹ کر سکے گا۔ یہ فیچر واٹس ایپ کے ویب ورژن 0.2.4077 میں شامل کیا گیا ہے اور جلد ہی پوری دنیا کے صارفین کیلئے مہیا کر دیا جائے گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واٹس ایپ صارفین اس فیچر کے متعارف کرائے جانے پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں کیونکہ اکثر اوقات غلطی سے پیغام بھیج دیا جاتا ہے جس کے باعث بہت خفت اور مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے تاہم اب ایسا نہیں ہو گا۔
اس کے علاوہ ٹیکسٹ کو تبدیل کرنے کیلئے نئے شارٹ کٹ بھی شامل کئے جا رہے ہیں جس کے ذریعے صارفین اپنے پیغامات کو ”بولڈ“ اور ”اٹیلک“ کر سکیں گے۔