ہارون رشید ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے عہدے پر تعینات

ہارون رشید ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے عہدے پر تعینات
ہارون رشید ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے عہدے پر تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
ہارون رشید ٹی 20 ورلڈکپ 2016ءکے وقت چیف سلیکٹر تھے تاہم اس ایونٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد اس وقت کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی رپورٹ جمع کرانے پر سلیکشن کمیٹی ہی تحلیل کر دی گئی تھی۔
پی سی بی نے ہیڈ کوچ وقار یونس کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور قومی سلیکشن کمیٹی کو بھی تحلیل کر دیا تھا جبکہ کپتان شاہد آفریدی کو ہٹا کر ان کی جگہ سرفراز احمد کو نیا کپتان بنایا گیا تھا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
پی سی بی نے 64 سالہ ہارون رشید کو برطرف کر دیا تھا جس کے بعد یہ افواہیں گردش کرتی رہیں کہ چونکہ وہ پی سی بی کے چند حکام کے کافی قریب ہیں اس لئے وہ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کی حیثیت سے بورڈ میں واپس آ سکتے ہیں اور یہ افواہیں سچ ثابت ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ہارون رشید پاکستان کرکٹ بورڈ میں مختلف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -