متحدہ سینیٹر میاں عتیق نے بنیان پہن کر خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کی تصاویر دکھا کر سب کو حیران کر دیا

متحدہ سینیٹر میاں عتیق نے بنیان پہن کر خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کی ...
متحدہ سینیٹر میاں عتیق نے بنیان پہن کر خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کی تصاویر دکھا کر سب کو حیران کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ سینیٹر میاں عتیق نے قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں جھنگ کے عطائی ڈاکٹر کی تصاویر دکھا کر سب کو حیران کر دیا جس میں وہ بنیان پہن کر خاتون کا آپریشن کر تا دیکھا جا سکتا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق چیئرمین کمیٹی سینیٹر ساجد طوری کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس جاری تھا کہ اچانک میاں عتیق نے اپنا موبائل فون نکالا اور جھنگ کے الفلاح ہسپتال کے ڈاکٹر کی تصاویر دکھانا شروع کر دیں جس میں وہ بنیان پہن کر خاتون کا آپریشن کر رہا ہے ۔ آپریشن کے دوران ڈاکٹر نے نہ فیس ماسک پہن رکھا ہے اور نہ ہی آپریشن تھیٹر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات تھے جنہیں دیکھ کر ارکان کمیٹی ہکا بکا رہ گئے ۔

سینیٹر میاں عتیق کا کہنا تھا کہ یہ ڈاکٹر جھنگ کے الفلاح ہسپتال میں پریکٹس کرتا ہے تاہم اس قسم کی غفلت برتنے پر اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور قانونی کارروائی کی جانی چاہئیے ۔

دوسری جانب وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہناہے کہ یہ تصاویر پرانی ہیں جسے پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور اب ہسپتال میں اس قسم کی کوئی صورت حال نہیں ہے ۔

مزید : اسلام آباد