پاکستانی میڈیا بھارت کو ننگا کرے، انہیں سبق سکھانے کیلئے کلبوشن کوپھانسی دی جائے:بانی خالصہ تحریک منموہن سنگھ

پاکستانی میڈیا بھارت کو ننگا کرے، انہیں سبق سکھانے کیلئے کلبوشن کوپھانسی دی ...
پاکستانی میڈیا بھارت کو ننگا کرے، انہیں سبق سکھانے کیلئے کلبوشن کوپھانسی دی جائے:بانی خالصہ تحریک منموہن سنگھ

  


اسلام آباد(صباح نیوز)خالصہ تحریک کے بانی اور ورلڈ مسلم سکھ فاونڈیشن کے چیئرمین منموہن سنگھ نے مودی کو دوسرا ہٹلر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے اسے سبق سکھانے کیلیے کلبھوشن کوپھانسی دی جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں کہا کہ ذات پات نے برصغیر کا بیڑا غرق کیا جبکہ وہاں مسلمانوں، سکھوں اورمسیحیوں کو مارا جارہا ہے۔ بی جے پی، کانگرس، شیو سینا، مہادل اور راشٹریہ سیوک کا ایجنڈا ہندی، ہندو اور ہندوستان ہے۔ امیتابھ بچن اورجیابچن پارلیمنٹ میں ڈرامہ بازی کرتے ہیں، یہ اقلیتوں کومعاف نہیں کرتے، انھوں نے سکھوں کے قتل عام کومعمولی قراردیا۔منموہن سنگھ نے کہا کہ پاکستانی میڈیا بھارت کوننگا کرے، وہ کشمیرکی بات ضرور کرتا ہے مگر ناگا لینڈ، منی پور، آسام اور تامل ناڈو وغیرہ بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں، ان پر مظالم کی خبر باہر نہیں نکلتی۔ میں 35برس سے جلاوطن ہوں، میرے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے گئے، 82 میں زندہ یامردہ میرے سرکی قیمت رکھی گئی، میری بیوی کو8برس گھرمیں نظر بند رکھا گیا، جہاں وہ بیماری سے مرگئی، میرے 3 بھائی جان بچانے کیلیے امریکا چلے گئے۔ انھوں نے کہا کہ مودی کادائیں ہاتھ اجیت دوول یہاں5 سال جاسوسی کرکے نکل گیا مگرکلبھوشن پکڑا گیا۔۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس بھارت نے کرایا، انھیں سبق سکھانے کیلیے کلبھوشن کوپھانسی دی جائے۔ میرے آباو اجداد پاکستان سے ہیں۔ علاوہ ازیں انٹرویو کے اختتام پر منموہن سنگھ نے پاکستان اورخالصتان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

مزید : بین الاقوامی