آ پریشن رد الفساد ،ر ینجر اور انٹیلی جنس اداروں کاراولپنڈی میں آ پر یشن ، غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ لی

آ پریشن رد الفساد ،ر ینجر اور انٹیلی جنس اداروں کاراولپنڈی میں آ پر یشن ، غیر ...
آ پریشن رد الفساد ،ر ینجر اور انٹیلی جنس اداروں کاراولپنڈی میں آ پر یشن ، غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ لی

  


راولپنڈ ی(صباح نیوز)ر ینجر اور انٹیلی جنس اداروں نے تھا نہ وارث خان کے علا قے ڈھو ک کھبہ اور گردونواح میں سرچ آ پر یشن کے دوران خفیہ اطلاعات پر غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ لی، سر چ آ پر یشن کے دوران رینجرز اور خفیہ اداروں نے پو لیس کی مدد سے 225گھر وں 35دکا نوں کی سر چنگ کے دوران 4 تیس بور پسٹل میگزین گو لیا ں ، 103بوتل شراب69ٹن بئیر بر آ مدہوئے ۔ پکڑی گئی غیرقانونی ایکسچینج سے وائرلیس ٹیلی فون ،لیپ ٹاپ ریکارڈنگ آ لات ساڑھے 9لاکھ روپے کیش،ڈھائی کلو چرس بھی بر آ مدکی جبکہ 3مشتبہ افراد کو گر فتار کر لیا ہے جنھیں تھا نہ وارث خان منتقل کر دیا گیا جہاں ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں ۔

مزید : راولپنڈی