امیرمقام کو مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا صدر ، مرتضی جاوید عباسی کوجنرل سیکریٹری مقرر کر دیا گیا

امیرمقام کو مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا صدر ، مرتضی جاوید عباسی کوجنرل ...
امیرمقام کو مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا صدر ، مرتضی جاوید عباسی کوجنرل سیکریٹری مقرر کر دیا گیا

  

اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومتی مدت مکمل ہونے تک ترقیاتی اہداف بھی پورے ہوجائیں گے۔پیر کووزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ کو فعال بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے امیرمقام کو مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا کا صدر جب کہ مرتضی جاوید عباسی کو ن لیگ کے پی کے کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا۔

مشاورتی اجلاس میں آئندہ الیکشن کے پارٹی ٹکٹوں پر غور سمیت پی ٹی آئی کی ناکامیاں اجاگر کرنے سمیت پارٹی کا پیغام لوگوں تک پہنچانے کے لیے جلسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یو این پی کے مطابق وزیراعظم نے سابق صدر (ن) لیگ کے پی پیر صابر شاہ اور سیکرٹری جنرل (ن) لیگ کے پی رحمت سلام خٹک کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس میں چیئرمین (ن) لیگ راجہ محمد ظفر الحق ،گورنر کے پی انجینئر اقبال ظفر جھگڑا ،وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق، مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان عباسی، انجنیئر امیر مقام، رحمت اسلام خٹک، پیر سید صابر شاہ، کیپٹن (ر) محمد صفدر، مریم نواز شریف ،ڈاکٹر آصف کرمانی، چوہدری جعفر اقبال گجر، بیگم عشرت اشرف ،صدیق الفاروق، سینیٹر نجمہ حمید،سینیٹر نزہت صادق، سرانجام خان، سینیٹر پرویز رشید اور دیگر رہنماء شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انجینئر امیر مقام کی صلاحیتوں پر اعتمادہے،امیدہے نئے عہد یداران مسلم لیگ کے کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے جب کہ عہدیدار ان مسلم لیگ کو مضبوط کرنے کی غرض سے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ہمیشہ سے مسلم لیگ کا گڑھ رہا ہے جب کہ صوبے میں موجودہ اور پچھلی حکومت نے کچھ نہیں کیا لہذا کے پی حکومت کی کارکردگی کے باعث(ن)لیگ کے لیے مواقع موجودہیں، ہمارے ترقیاتی اہداف انشا اللہ پورے ہو جائیں گے، ہم موٹروے اور ڈیم بنا رہے ہیں، پانی ہوگا اور بجلی کے ایشوز بھی حل ہوں گے۔آئندہ انتخابات میں ن لیگ کے پی کے میں بھی شاندار کامیابی حاصل کرے گی ، عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پی کے میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی ، عوام کو مایوس نہیں کریں گے ، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی ، ، خیبرپختوانخوا حکومت کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا نئے عہدیدار پارٹی کو خیبرپختونخوا میں مزید فعال اور مضبوط بنائیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم نے مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم مشال خان کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔

مزید : اسلام آباد