پی ایس ایکس میں شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 47 ہزار125 پوائنٹس پر آگیا

پی ایس ایکس میں شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 47 ہزار125 پوائنٹس پر آگیا
پی ایس ایکس میں شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 47 ہزار125 پوائنٹس پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہفتے کے پہلے ہی شدید مندی رہی ہے  اور  کے ایس ای 100 انڈیکس 451 پوائنٹس کی کمی سے47 ہزار125 پوائنٹس پر آگیا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج (پیر کو) ہونے والی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں نے کے ایس ای 100 انڈیکس میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر دکھائی جس کی وجہ سے انڈیکس مسلسل تنزلی کی جانب گامزن رہا۔ سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں452پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کی وجہ سے انڈیکس 47 ہزار125 پوائنٹس پر آگیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 6 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزار 510 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مارکیٹنگ ویلیو6 ارب13 کروڑ26لاکھ38 ہزار37 روپے رہی۔پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 279 کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 38 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 کمپنیوں کے شیئرز میں استحکام رہا۔ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مزید :

بزنس -