دہشتگرد احسان اللہ احسان کے سرینڈر کرنے پر حمزہ علی عباسی بھی میدان میں آگئے ، ایسی سچی کہانی بیان کردی کہ جان کر دشمنوں کو بھی پاک فوج کی طاقت کا یقین ہو جائے گا

دہشتگرد احسان اللہ احسان کے سرینڈر کرنے پر حمزہ علی عباسی بھی میدان میں آگئے ...
دہشتگرد احسان اللہ احسان کے سرینڈر کرنے پر حمزہ علی عباسی بھی میدان میں آگئے ، ایسی سچی کہانی بیان کردی کہ جان کر دشمنوں کو بھی پاک فوج کی طاقت کا یقین ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان کے سرینڈر کرنے کے بعد معروف ٹی وی اداکار حمزہ علی عباسی بھی میدان میں آگئے اور تین سال پہلے کی وہ کہانی بیان کردی جب انہیں اسی دہشتگرد کی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔
حمزہ علی عباسی نے اپنی کہانی بیان کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور بتایا کہ انہیں آج بھی وہ دن یاد ہے جب پاکستان میں دہشتگردی کی پہچان کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور بعد ازاں جماعت الاحرار کے ترجمان بننے والے احسان اللہ احسان نے انہیں دھمکی آمیز کال کی تھی، ’یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں نے دہشتگردی کے خلاف کھل کر بولنا شروع کیا تھا‘۔

احسان اللہ احسان نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا، نورین لغاری کبھی شام نہیں گئی، ہرپاکستانی ردالفساد کا سپاہی ہے : پاک فوج
حمزہ عباسی نے بتایا کہ احسان اللہ احسان نے انہیں اس فون کال کے دوران ” مرتد پاکستانی آرمی“ کی حمایت کرنے سے منع کیا اور کہا کہ وہ اپنی زندگی کی آخری سانس تک پاک آرمی کے خلاف لڑتا رہے گا۔حمزہ علی عباسی نے احسان اللہ احسان کے سرینڈر کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اللہ الحق ہے۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک آرمی پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

مزید :

تفریح -