آرمی چیف سے درخواست کر کے ملاقات کی جو ایک گھنٹہ جاری رہی :عمران خان

آرمی چیف سے درخواست کر کے ملاقات کی جو ایک گھنٹہ جاری رہی :عمران خان
آرمی چیف سے درخواست کر کے ملاقات کی جو ایک گھنٹہ جاری رہی :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے درخواست کر کے ملاقات کی جو کہ ایک گھنٹہ جاری رہی ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ آرمی چیف سے ملاقات کے دوران کئی امور پر گفتگو ہوئی ،آرمی چیف سے کہا کہ ہم اب 2013جیسے الیکشن نہیں ہونے دیں گے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ ایک گھنٹے کی ملاقات کے دوران آرمی چیف سے جنرل(ر)راحیل شریف کی سعودی اتحاد میں تعیناتی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگوہوئی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -