بھارت نے وہ کام کرنے کا اعلان کردیا جس کی وجہ سے دبئی پوری دنیا میں مشہور ہے، ایسا اعلان جو دبئی والوں کو بالکل بھی پسند نہ آئے گا

بھارت نے وہ کام کرنے کا اعلان کردیا جس کی وجہ سے دبئی پوری دنیا میں مشہور ہے، ...
بھارت نے وہ کام کرنے کا اعلان کردیا جس کی وجہ سے دبئی پوری دنیا میں مشہور ہے، ایسا اعلان جو دبئی والوں کو بالکل بھی پسند نہ آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کا 163منزلہ برج خلیفہ اس وقت دنیا کی بلند ترین عمارت ہے لیکن اب بھارت نے اپنے شہر ممبئی میں اس سے بھی بلند عمارت تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کی بلند ترین عمارت ممبئی کی بنجرزمین پر ساحل سمندر کے ساتھ بنائی جائے گی اور یہاں ممبئی کی معروف شاہراہ ’میرین ڈرائیو‘ سے بڑی ایک شاہراہ بھی بنائی جائے گی جو میرین ڈرائیو کی طرح ساحل کے ساتھ ساتھ سفر کرے گی۔اس عمارت کے تعمیر کے بعد ممبئی میں شہریوں کو ایک اور واٹرفرنٹ میسر آ جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے عیاشی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈئیے، امریکی عوام کے پیسوں سے ایسا کام کردیا جس کی ہمت کوئی پاکستانی سیاستدان بھی نہ کرسکے
بھارت کے وزیر برائے شپنگ، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری کا کہنا تھا کہ ”اس عمارت کی تعمیر ہمارے ’ڈریم پراجیکٹ‘ کا حصہ ہے۔ ممبئی پورٹ ٹرسٹ کی زمین شہر کی قیمتی ترین زمین ہے اور ہم یہاں دنیا کی بلند ترین عمارت اور علاقے کی تزئین و آرائش کے لیے تیار اور مرکز کی طرف سے اشارے کے منتظر ہیں۔اس منصوبے کے تحت ہم اپنی زمین بلڈرز اور سرمایہ کاروں کو نہیں دے رہے۔ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ اس پورے علاقے کو ڈیویلپ کیا جائے۔ یہاں میرین ڈرائیو سے تین گنا بڑی شاہراہ بنائی جائے گی اور برج خلیفہ سے بلند عمارت تعمیر کی جائے گی۔ اس حوالے سے ہماری منصوبہ بندی مکمل ہو چکی ہے اور ہمیں کابینہ کی منظوری کا انتظار ہے۔“