پاکستانی شہری حبیب طاہر کے اغوا کا معاملہ، 3کردار سامنے آگئے، سبھی بھارتی شہری نکلے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان لائن) لیفٹینٹ کرنل (ر) حبیب طاہر کے اغوا میں مزید انکشافات ہوئے ہیں۔ ان کے اغوا کے تین کردار سامنے آئے ہیں، تینوں کردار بھارتی شہری ہیں اور نیپال میں مختلف بہروپوں میں کام کر رہے ہیں۔
احسان اللہ احسان نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا، نورین لغاری کبھی شام نہیں گئی، ہرپاکستانی ردالفساد کا سپاہی ہے : پاک فوج
تفصیلات کے مطابق کرنل (ر) حبیب کے اغوا میں ملوث 3بھارتی کرداروں کا پتہ چل گیا ہے، ایئر ٹکٹ، ہوٹل بکنگ اور لمبینی ایئرپورٹ پراستقبال کرنے والے تینوں بھارتی نکلے۔بھارتی شہری سفل چوہدری نے حبیب ظاہر کے لئے کھٹمنڈو سے ٹکٹ خریدا۔ بھارتی شہری نے حبیب طاہر کے لئے پریشئس ٹریول اینڈ ٹورز کھٹمنڈو سے ٹکٹ خریدا جبکہ ان کی رہائش کے لئے صابو راجورا نامی خاتون نے حیات ریجنسی ہوٹل میں کمرا بک کرایا ۔ یہ بھارتی خاتون کھٹمنڈو کےی جلجلے کمپنی میں مارکیٹنگ مینجر کے بہروپ میں کام کر رہی تھی ۔
بزدل بھارتی فوج کی نہتے کشمیری پر ظلم ڈھانے کی ایک اور ویڈیو جاری، بے رحم تشدد نے حامد میر کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا، دیکھ کر آپ کی روح بھی کانپ اٹھے گی
جس شخص نے ائر پورٹ پر حبیب ظاہر کا استقبال کیا تھا وہ بھی بھارتی شہری نکلا۔ ڈولی رینچل نامی بھارتی شہری نے ان کا ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا۔