امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وہ شرمناک راز جو روسی صدر پیوٹن کے ہاتھ لگ گیا، امریکیوں کیلئے سب سے زیادہ پریشان کن خبر آگئی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماضی قریب میں ایسی خبریں آ چکی ہیں کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے پاس اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈٹرمپ کے کچھ ایسے شرمناک راز ہیں جنہیں وہ امریکہ کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔ اب عالمی امور کی روسی ماہر نینا خروچیوا (Nina Khrushcheva)نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے رشیاپراجیکٹ کی ڈائریکٹر نینا خروچیوا کا کہنا ہے کہ ”صدر پیوٹن ہمیشہ سے ڈونلڈٹرمپ کو قابو کرنے اور اپنی منشاءکے مطابق چلانے کی کوشش کرتے آ رہے تھے لیکن ان دونوں کا تعلق کوئی رخ اختیار نہیں کر سکا۔“
چینی فوج حرکت میں آگئی، یہ لاتعداد جدید ترین ٹینک کس ملک کی طرف روانہ کردئیے گئے؟ جان کر آپ بھی بے حد پریشان ہوجائیں گے
ایم ایس این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے نینا خروچیواکا کہنا تھا کہ ”پیوٹن کے پاس ڈونلڈٹرمپ کے متعلق کچھ اطلاعات ہیں جو ان کے خلاف استعمال کی جا سکتی ہیں۔روس اور امریکہ کا تعلق اگر کام نہیں کرتا تو صدر پیوٹن اپنی ڈیوائسز کی طرف جا سکتے ہیں جو واقعی بہت بڑا خطرہ ہو گا۔“ واضح رہے کہ ڈونلڈٹرمپ کے انتخابات جیتنے کے بعد پیوٹن کے ساتھ ان کے تعلقات بہت خوشگوار تھے لیکن ان میں بتدریج تلخی آنا شروع ہو گئی جو امریکہ کے شام پر حملے کے بعد عروج کو پہنچ چکی ہے۔