جنگ کا خطرہ شدید ترین ہوگیا، وہ ملک جس کی سرحد پر روس نے اپنے جدید ترین میزائل پہنچادئیے، یہ کوئی عرب ملک نہیں بلکہ۔۔۔

جنگ کا خطرہ شدید ترین ہوگیا، وہ ملک جس کی سرحد پر روس نے اپنے جدید ترین میزائل ...
جنگ کا خطرہ شدید ترین ہوگیا، وہ ملک جس کی سرحد پر روس نے اپنے جدید ترین میزائل پہنچادئیے، یہ کوئی عرب ملک نہیں بلکہ۔۔۔

  


ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی طرف سے شمالی کوریا کے بارڈر پر ڈیڑھ لاکھ فوجی و جنگی سازوسامان متعین کیے جانے کے بعد اب روس نے بھی اپنے جدید ترین میزائل شمالی کوریا کے بارڈر پر پہنچا دیئے ہیں جس سے خطے پر منڈلاتے جنگ کے بادل مزید گہرے ہو گئے ہیں۔ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر روس نے اپنے میزائل سرحدی شہر ولادی ووستوک میں پہنچا دیئے ہیں جو شمالی کوریاکے بارڈر سے صرف 8کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

’جیسے ہی بم زمین پر گرا، ہم نے یہ منظر دیکھا کہ۔۔۔‘ دنیا کے سب سے بڑے امریکی بم کا نشانہ بننے والے گاﺅں والوں نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر انسان کانپ اٹھے

رپورٹ کے مطابق میزائلوں کے ساتھ ساتھ ٹینک بھی ولادی ووستوک پہنچائے گئے ہیں۔ وہاں کے شہریوں نے ان میزائلوں اور ٹینکوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں تاہم روسی حکومت کی طرف سے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس فوجی قافلے میں 8زمین سے فضاءمیں مار کرنے والے میزائل شامل تھے۔ واضح رہے کہ ولادی وستوک میں روسی فوج کا بہت بڑا اڈہ بھی موجود ہے۔

مزید : بین الاقوامی