ہماری باتوں کو گفتاً نشستاً نہ لیا جائے،حکومت کے خلاف لاوا پک رہا ہے:خورشید شاہ

ہماری باتوں کو گفتاً نشستاً نہ لیا جائے،حکومت کے خلاف لاوا پک رہا ہے:خورشید ...
ہماری باتوں کو گفتاً نشستاً نہ لیا جائے،حکومت کے خلاف لاوا پک رہا ہے:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری باتوں کو گفتاً نشستاً نہ لیا جائے،حکومت کے خلاف لاوا پک رہا ہے،ہمارے بندے اٹھائے گئے ہیں،سب سے بڑی توہین یہ ہے کہ آقاکا نام لے کر لوگوں کو مارا جائے۔

صیہونی مظالم کے خلاف اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کورم ٹوٹنے سے ایوان کا تقدس مجروح ہوتا ہے،ایوانوں کے تقدس کاخیال نہیں رکھیں گے تو ایوان بھی خیال نہیں کرے گا،پارلیمان میں 200 بارکورم کی نشاندہی کی گئی جبکہ 120بارکورم ٹوٹا۔ایوان کی صورتحال پر حکومت کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ ایوان کوچلاناہی نہیں چاہتی۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو معاہدے کے تحت پورا پانی نہیں دیا جا رہا،ہم اس صورتحال میں بھی احتجاج نہیں کر رہے۔بجلی کے ریٹ بڑھانے کے باوجود 385 ارب کاسرکلر ڈیٹ ہے جبکہ ہماری حکومت میں 413ارب روپے سرکلرڈیٹ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو آج ایوان میں آنا چاہیے تھا،انہوں نے اس معاملے پر قوم کو یک زبان ہونے کا کہا ہے۔ہم کہتے ہیں کہ پارلیمان کے پاس شدہ قانون پر عمل کیا جائے لیکن موجودہ حکومت ہماری بات کاجواب بھی نہیں دے رہی،ہماری ترمیم پرعملدرآمد نہیں ہوا تو یہ پارلیمنٹ کی توہین ہوئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -