امریکی مشیر قومی سلامتی کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال

امریکی مشیر قومی سلامتی کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات ...
امریکی مشیر قومی سلامتی کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی مشیر قومی سلامتی جنرل میک ماسٹر نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشیر قومی سلامتی نے آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف سے امریکی مشیر برائے قومی سلامتی میک ماسٹر سے ملاقات ،پاکستان نے امریکہ کو کلبھوشن یادیو کے حوالے سے آگا کر دیا

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کوئی بھی امریکی اعلیٰ عہدیدار پاکستان کے دورے پر آیا ہو۔ امریکی مشیر قومی سلامتی آج (پیر کو) دورہ پاکستان پر پہنچے ہیں ۔ آرمی چیف سے قبل وہ وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں