مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت،100سے زائد طلبہ و طالبات زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت،100سے زائد طلبہ و طالبات زخمی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت،100سے زائد طلبہ و طالبات زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر( ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت بڑھتی ہی جا رہی ہے اور تازہ ترین واقعے میں قابض فورسز نے فائرنگ کر کے 100سے زائد طلباءو طالبات کو زخمی کردیا۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں ایس پی کالج کے طلبا بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ قابض افواج نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 60 طلبا زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے طلبا کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس شیل اور لاٹھی چارج بھی کیا۔


انڈین فورسز کی جانب سے پلوامہ ڈگری کالج پر حملے کے خلاف کشمیر یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین کی کا ل پر ریاست بھر کے تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ طلبہ و طالبات سڑکوں پر نکل آئے۔ سری نگر، بڈگام ، پلوامہ، شوبیاں، کولگام، کپواڑہ، اسلام آباد اور بانڈی پورامیں کشمیر ی طلبہ و طالبات نے بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے۔


مظاہرین کو منتشر کے لئے پولیس نے آنسو گیس ، فائرنگ اور پیلٹ گنوں کا بے دریغ استعمال کیا۔فائرنگ اور آنسو گیس کی وجہ سے درجنوں طالبات بھی زخمی ہوگئیں۔

زخمی طالبات کو فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ زائد المعیاد آنسو گیس کے باعث کئی طالبات بے ہوش بھی ہوگئی ہیں۔


دن بھر کے مظاہروں کو کور کرتے ہوئے صحافی پیرزادہ وسیم بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -