سوچا نہیں تھا آرمی چیف اور ملک کا صدر بنوں گا،ہمیشہ اچھے کام کرنے پر توجہ دی:پرویز مشرف

سوچا نہیں تھا آرمی چیف اور ملک کا صدر بنوں گا،ہمیشہ اچھے کام کرنے پر توجہ ...
سوچا نہیں تھا آرمی چیف اور ملک کا صدر بنوں گا،ہمیشہ اچھے کام کرنے پر توجہ دی:پرویز مشرف

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر پرویزمشرف نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھاکہ میں آرمی چیف اور ملک کا صدر بنوں گا،میں نے صرف اچھے کام کرنے پر توجہ دی ہے۔

دہشتگردوں اورانتہا پسندوں کے خلاف جوابی بیانیہ تیار کیا جائے: صدر مملکت ممنون حسین

سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدرجنر(ر)پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ سی پیک بھی میرے دور کا کارنامہ ہے ،چین کیساتھ اقتصادی کا آئیڈیا میرا ہی تھاجبکہ 2004 میں سی پیک منصوبوں پر دستخط ہوچکے تھے جبکہ میں نے ہمیشہ ہی سے اچھے کام کرنے پر توجہ دی ہے، لیکن آج کے حکمران میری محنت کا سہرا اپنے سر سجا کر اپنی سیاسی دکان کو چمکانے میں لگے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں گالف کھیلتا ہوں اورروزانہ ورزش بھی کرتا ہوں،میر طبیعت اکثر اوقات ناساز رہتی ہے جس کی وجہ سے میں سبزی کھانا پسندکرتا ہوں ،مرغن غذاوں سے پرہیز ہ کررہا ہوں۔

مزید : قومی