پرتگال میں چھوٹا طیارہ سپر مارکیٹ کے قریب گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک ، 4 زخمی

پرتگال میں چھوٹا طیارہ سپر مارکیٹ کے قریب گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک ، 4 زخمی
پرتگال میں چھوٹا طیارہ سپر مارکیٹ کے قریب گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک ، 4 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لزبن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرتگال میں ایک چھوٹا جہازسپر مارکیٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 4 مسافروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگالی دار الحکومت لزبن سے 32 کلومیٹر دور ساحلی شہر لیڈل میں یہ چھوٹا مسافر طیارہ ایک سپر مارکیٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک ٹرک کے اوپر گرا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار سوئس پائلٹ اور تین فرانسیسی مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ پرتگالی ٹرک ڈرائیور بھی اس حادثے میں مارا گیا۔

جہاز میں بیٹھتے ہی دولہا دلہن غلطی سے ایسی حرکت کر بیٹھے کہ ائیرلائن نے ساتھ لیجانے سے ہی انکار کردیا، جہاز سے اتاردیا، آخر ایسا کیا کیا تھا؟ حقیقت سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو فضا میں ہی آگ چکی تھی جس کی وجہ سے یہ گر کر تباہ ہوا۔ سپر مارکیٹ کے قریب گرنے والے طیارے میں لگنے والی آگ نے آس پاس کی کئی گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، طیارہ گرنے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔