’جو بھی میری شادی پر آئے یہ تحفہ بھی لے کر آئے‘ دولہا نے شادی کارڈ پر اپنی فرمائش لکھ دی، کیا چیز مانگی؟ جان کر پوری دنیا تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی، نئی تاریخ رقم کردی

’جو بھی میری شادی پر آئے یہ تحفہ بھی لے کر آئے‘ دولہا نے شادی کارڈ پر اپنی ...
’جو بھی میری شادی پر آئے یہ تحفہ بھی لے کر آئے‘ دولہا نے شادی کارڈ پر اپنی فرمائش لکھ دی، کیا چیز مانگی؟ جان کر پوری دنیا تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی، نئی تاریخ رقم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک)شادی کا دعوت نامہ موصول ہونے پر اکثر لوگوں کو یہ فکر گھیر لیتی ہے کہ تحفہ کیا لے کر جائیں۔ اکثر شش و پنج میں مبتلا رہتے ہیں کہ مہنگا تحفہ دینا ہو گا یا سستے سے بھی کام چلایا جاسکتا ہے۔ بھارت میں ایک دولہے نے اپنی شادی کے دعوت نامے تقسیم کئے تو یہ مسئلہ خود ہی حل کردیا، اور حل بھی ایسا خوبصورت کہ جس نے سنا واہ واہ کر اٹھا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرشانت ماہتو چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے سوشل انجینئر ہیں۔دیگر دولہوں کے برعکس، جنہیں مہنگے سے مہنگے تحفوں کی خواہش ہوتی ہے، پرشانت نے شادی کے دعوت نامے پر لکھ بھیجا کہ سب مہمان اس کے لئے پرانی کتابیں بطور تحفہ لے کر آئیں تاکہ وہ یہ کتابیں ضرورت مند طلباءکو بطور تحفہ دے سکیں۔

یہ لڑکی اپنی منگنی کی انگوٹھی کیوں فروخت کررہی ہے؟وجہ جان کر آپ اس کی قسمت پر رشک کریں گے
دراصل وہ ایک فلاحی تنظیم چلاتے ہیں جو ضرورت مند طلبا کی مدد کرتی ہے۔ وہ یہ تنظیم گزشتہ دو سال سے چلارہے ہیں اور اس عرصے کے دوران 50 ہزار سے زائد کتابیں تقسیم کرچکے ہیں۔ ان کے ساتھ 550 رضاکار بھی کام کرتے ہیں جو اب تک ساڑھے آٹھ سو سے زائد طلبا کی مدد کر چکے ہیں۔
حال ہی میں جب ان کی شادی کا زعفرانی رنگ کا خوبصورت دعوت نامہ ان کے دوستوں اور عزیزوں کو موصول ہوا تو وہ اس پر لکھے خصوصی پیغام کو پڑھ کر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ پرشانت نے شادی میں شرکت کی روایتی دعوت کے ساتھ خصوصی طور پر یہ پیغام لکھا تھا کہ مہمان اپنے ساتھ پرانی کتابیں بطور تحفہ لے کر آئیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا منفرد دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بہت بڑی تعداد بھی انہیں کتابیں بھیج رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -