ترکی میں ریفرنڈم کی کامیابی کے بعد طیب اردگان صحابی رسول ﷺ کے مزار پر پہنچ گئے

ترکی میں ریفرنڈم کی کامیابی کے بعد طیب اردگان صحابی رسول ﷺ کے مزار پر پہنچ ...
ترکی میں ریفرنڈم کی کامیابی کے بعد طیب اردگان صحابی رسول ﷺ کے مزار پر پہنچ گئے

  

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکی میں آئینی ترمیم کے لئے کئے جانے والے ریفرنڈم کی کامیابی کے بعد ترک صدرطیب اردگان صحابی رسولﷺ حضرت ابو ایوب انصاریؓ اور نجم الدین اربکان کے مزاروں پر پہنچ گئے .

خاتون اینکر کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال ، سعودی پولیس نے مصری شہری گرفتار کرلیا

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز آئینی ترامیم کے بعد ترک صدر کو عالمی رہنماﺅں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جبکہ ریفرنڈم کی حمایت کرنے والے ترک شہری جشن منا رہے ہیں۔ ایسے میں دن کا آغاز ہوتے ہی ترکی صدر نبی مہربان ﷺ کی مدینہ میں میزبانی کرنے والے صحابی رسول ﷺ حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر پہنچ گئے انہوں نے وہاں فاتحہ خوانی کی اور ریفرنڈم کی کامیابی پر شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے ۔

اس کے بعد طیب اردگان معروف عالم دین اور اسکالر استاد نجم الدین اربکان کے مزار پر فاتحہ خوانی کے لئے پہنچ گئے۔ان دو بزرگ ہستیوں کے مزاروں پر حاضری کو جہاں ایک جانب لوگ سراہا رہے ہیں وہیں دوسری طرف ان کی حاضری کو طیب اردگان کی جانب سے ترکی کے مستقبل کا تعین بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی