خیبر پختونخواہ حکومت نے چینی کپمنیوں کے ساتھ 11معاہدے کر لئے
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے چین کی کمپنیوں کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبو ں کی تکمیل کیلئے مفاہمت کی گیارہ یادداشتوں پر دستخط کر دئیے۔ دستخطوں کی تقریب بیجنگ میں ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک بھی موجود تھے ۔
شام اور افغانستان میں امریکا نے طاقت دکھا دی ، شمالی کوریا ہمارے صبر کا امتحان نہ لے: امریکہ
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت اورچینی کمپنیوں کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے 11مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دئیے ہیں۔ یہ ترقیاتی منصوبے انفارمیشن ٹیکنالوجی، خصوصی اقتصادی زونز، بجلی گھر، تیل صاف کرنے کے کارخانے، بنیادی ڈھانچے اور ای کامرس کے شعبوں سے متعلق ہیں۔
خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویز خٹک،سینیٹر،صوبائی وزراء اور چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔